لاہورہائیکورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق کیس میں دونوں جے آئی ٹی رپورٹس پیش کرنے کاحکم

لاہورہائیکورٹ کاسانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق کیس میں دونوں جے آئی ٹی رپورٹس پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق کیس میں دونوں جے آئی ٹی رپورٹس پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں ،ریکارڈ پیش نہ کیا تو ذمہ دار افسران کو طلب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پرسانحہ ماڈل ٹاؤن کی دونوں جے آئی ٹی رپورٹس پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آخری موقع دے رہے ہیں ،ریکارڈ پیش نہ کیا تو ذمہ دار افسران کو طلب کریں گے،عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھجوائی گئی سفارشات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 14جنوری تک ملتوی کردی۔