سرفراز احمد این او سی ملنے کے باوجود ٹی 10 لیگ میں شریک نہیں ہوں گے مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، انہوں نے پیر کی صبح دوحہ روانہ ہونا تھا تاہم وہ نہیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو قطر ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلئے این او سی لیٹر جاری کر دیا تھا تاہم بعد میں یہ اندازہ ہوا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کوئی بھی کھلاڑی ایسے کسی ایونٹ میں شرک نہیں کر سکتا جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظورشدہ نہ ہو۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اگرچہ اس وقت کسی بھی فارمیٹ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ضرور ہیں جس کے باعث وہ لیگ میں شریک نہیں ہو سکیں گے البتہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ پانے والے دیگر پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔