سوات اور گردو نواح میں زلزلہ
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چاراعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 31کلومیٹرتھی مرکزپاکستان، افغانستان اورتاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔
لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے اور مقدس کلمات کا ورد کرتے رہے۔کسی علاقے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔