شاہدخاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرجیل حکام کوموصول ،لیگی رہنما اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی روانہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرجیل حکام کوموصول ہو گئے،شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی روانہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرجیل حکام کوموصول ہوگئے،اڈیالہ جیل حکام شاہدخاقان عباسی کولے کر پارلیمنٹ ہاﺅس روانہ ہو گئے،شاہدخاقان عباسی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ شاہدخاقان ایل این جی کیس میں جوڈیشل ریمانڈپرجیل میں ہیں ۔