”عمران خان پی سی بی میں یہ کام کریں“ عاقب جاوید نے بڑا مطالبہ کر دیا

”عمران خان پی سی بی میں یہ کام کریں“ عاقب جاوید نے بڑا مطالبہ کر دیا
”عمران خان پی سی بی میں یہ کام کریں“ عاقب جاوید نے بڑا مطالبہ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عاقب جاوید نے 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا سے ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں، اپنے ملک میں کرکٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، پاکستان کو کھلاڑی نہ ملنے کی وجہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے جبکہ آسٹریلیا میں ہار کا نہیں بری کارکردگی کا افسوس ہے۔نسیم شاہ اور موسیٰ خان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، ایک کھلاڑی کو مکمل سپورٹ دے کر اسے موقع دینا چاہیے، عمران خان جس کا ہاتھ پکڑتے تھے اس کو کھلاتے تھے، انضمام الحق اور سعید انور پر عمران خان کو بھروسہ تھا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز پر 16 سالہ کھلاڑیوں کو کھلانا سمجھ سے باہر ہے، کوچ کے جانے سے کرکٹ بورڈ کے کام نہیں رک جاتے، ہمارے ہاں ایک کوچ جاتا ہے تو ساری پالیسی بدل جاتی ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست کو دور رکھنا چاہیے، نئے ڈومیسٹک سٹرکچر سے 2 ہزار بچہ بے روزگار ہوگیا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو موقع ہی نہیں دیا جاتا، عمران خان سے اپیل ہے کہ بورڈ کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے۔

مزید : کھیل


loading...