ساوتھ ایشین گیمز ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیپال میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سکواش ٹیم نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈلز میں ایک اور اضافہ کر لیاہے ، پاکستان کھلاڑیوں نے بھارتی جوڑی کو 2-1 سے ہرا دیا ، ، پاکستانی کھلاڑیوں نے 37 سلور اور 58 برونز بھی اپنے نام کیے ۔
دوسری جانب پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ، نیو ساﺅتھ ویلز آسٹریلیا میں ہونے والے کوالیفائر میں عثمان خان واحد پاکستانی تھے ۔