آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ختم ، کیا کچھ زیر غور آیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں ہونیوالی کورکمانڈرزکانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس تقریباً7 گھنٹےجاری رہی، کورکمانڈرزکانفرنس میں داخلی وخارجی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔