پہلے ٹیسٹ سے قبل اظہر علی کا دبنگ اعلان، پاکستانیوں کو امید دلا دی

پہلے ٹیسٹ سے قبل اظہر علی کا دبنگ اعلان، پاکستانیوں کو امید دلا دی
پہلے ٹیسٹ سے قبل اظہر علی کا دبنگ اعلان، پاکستانیوں کو امید دلا دی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد اس سری لنکا کیخلاف ہوم گراﺅنڈ پر کھیل رہے ہیں اس لئے پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دور کریں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اظہر علی نے 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہم اچھی طرح سے پرفارم نہیں کرسکے اور اب ہوم گراﺅنڈ پر کھیل رہے ہیں، اس لئے پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دورکریں۔

اظہر علی نے کہا کہ اپنی فارم بحال کرکے بڑا سکور کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ کپتان اگر اچھا پرفارم کرے تو دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ہوتا ہے، پریشر کو ہینڈل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان ساتھ ہیں، سری لنکا کو آسان نہیں لیا جا سکتا، ان کی باﺅلنگ اور بیٹنگ اچھی ہے۔

مزید : کھیل