”مکی آرتھر ہمارے کوچ بنے ہیں اور ان کیساتھ کام کر کے پاکستانی ٹیم کو۔۔۔“ سری لنکن کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ مکی آرتھر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ خاصے پرجوش ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہو گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں تاہم سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیساتھ ٹریننگ کر کے گرین شرٹس کو جاننے کا موقع ملا ہے، لہٰذا ہم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال بعد پاکستان آئے ہیں اور یہ اچھا موقع ہے۔ پاکستان کیساتھ کھیلنا آسان انہیں ہے لیکن مکی آرتھر پاکستان کے کوچ تھے اور اب وہ ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے لہٰذا کوشش کریں گے کہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔