چوہدری شجاعت نے آصف علی زرداری کے حق میں حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانون کے مطابق کی تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ صوبائیت کا معاملہ زیادہ رنگ نہ پکڑسکے۔چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، ان کی صحت کے ایشو کوصوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، سندھ میں سابق صدر آصف علی زرداری پر جو مقدمات ہیں ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔