معروف کامیڈین کپل شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد، گھر خوشیوں سے بھر گیا

معروف کامیڈین کپل شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد، گھر خوشیوں سے بھر گیا
معروف کامیڈین کپل شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد، گھر خوشیوں سے بھر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین کپل شرما کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
کامیڈین کپل شرما نے ٹوئٹر پر اپنے گھر آئے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے اور انہیں سب کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔
کپل شرما کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور بالی ووڈ ستاروں، کرکٹ کے کھلاڑیوں اور سیاستدانوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کردی۔ ماضی میں کپل شرما شو کا اہم ترین حصہ رہنے والے سنیل گروور نے بھی پرانی رنجشیں بھلا کر اپنے پرانے دوست کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔ اداکار علی اصغر نے بھی کپل شرما کو مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ علی اصغر دی کپل شرما شو میں نانی کا رول کیا کرتے تھے لیکن 2017 میں ہونے والی لڑائی کے بعد انہوں نے بھی شو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزید :

تفریح -