”آپ میری فکر نہ کریں“ حسن علی نے ریمپ پر واک کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا

”آپ میری فکر نہ کریں“ حسن علی نے ریمپ پر واک کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے ...
”آپ میری فکر نہ کریں“ حسن علی نے ریمپ پر واک کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ان فٹ ہونے کے باوجود ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستان میں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارتیو ںنے اس والے سے انہیں مذاق کا نشانہ بنایا تاہم حسن علی نے انہیں کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی شادی کے بعد کمر کی تکیف میں مبتلا ہوئے تو سری لنکا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ آسٹریلیا کا دورہ بھی نہ کر سکے جس کے بعد پسلیوں میں فریکچر کے باعث وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر چکے ہیں۔

ڈاکٹرز نے حسن علی کو آرام کا مشورہ دیا تاہم اس کے برعکس وہ 3 روز قبل لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن شو میں پہنچ گئے جہاں دلہے کا لباس پہن کر جلوے بکھیرے اور ساتھ میں اپنا مخصوص جنریٹر والا ایکشن کرکے سب کو محظوظ بھی کیا تاہم ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑگیا اور ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

فاسٹ باﺅلر نے پاکستانی مداحوں کی تنقید کا تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے میں نے 70 فیصد ریکوری حاصل کرلی ہے، میری فکر کرنے کیلئے میرے مداح کافی ہیں، آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“

مزید : کھیل