مودی نے بھارت کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا بے لاگ تجزیہ

مودی نے بھارت کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا بے ...
مودی نے بھارت کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا بے لاگ تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مودی آج جوکچھ مرضی کرلے لیکن اس نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے ، چند سال بعد بھارت میں سب مودی کو بر ا بھلا کہہ رہے ہوں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہ بھارتی سیاستدان جو بی جے پی کے پاس کردہ قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ میں ان کوسلام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مودی آج جوکچھ مرضی کرلے لیکن اس نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ آج مودی بابری مسجد لے لے یا مسلمانوں کے خلاف جتنے مرضی اقدامات کرلے لیکن ایک بات یاد رکھے کہ وہ جوکچھ کررہاہے چند سال انتظار کرلے ، ایک دن سب مودی کی مخالفت کررہے ہوں گے کیونکہ مودی نے بھارت کوبیک گیئر میں ڈال دیا ہے ۔

مزید :

قومی -