کل تین بجے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ،کیا بات کریں گے ؟اہم خبر آگئی

کل تین بجے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ،کیا بات کریں گے ؟اہم خبر آگئی
کل تین بجے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ،کیا بات کریں گے ؟اہم خبر آگئی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر 3بجے پریس کانفرنس کر کے کور کمانڈر کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے ۔تفصیل کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اہم قومی معاملات زیر غور آئے۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا تاہم اجلاس کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ میجر جنرل آصف غفور بدھ کو سہ پہر 3 بجے میڈیا بریفنگ میں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی