ڈیوٹی پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی بیمار آدمی کے ساتھ ’زیادتی‘

ڈیوٹی پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی بیمار آدمی کے ساتھ ’زیادتی‘
ڈیوٹی پر موجود خاتون پولیس اہلکار کی بیمار آدمی کے ساتھ ’زیادتی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے ملک ویلز میں ایک بیمار آدمی کے ساتھ آن ڈیوٹی ہونے کے باوجود جسمانی تعلق قائم کرنے والی خاتون پولیس اہلکار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سماعت کے دوران خاتون اہلکار آندریا گرفتھس ذاتی حیثیت کی بجائے وکیل کے ذریعے پیش ہوئیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، ان کے کیس کی سماعت کرنے والے پینل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استعفیٰ دینے کے باوجود خاتون اہلکار کو اس کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق آندریا گرفتھس 2001 سے پولیس سروس میں ہیں ، انہوں نے 29 جون 2015 کو بیماری کا علم ہونے کے باوجود ایک بیمار آدمی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا جس کے خلاف متاثرہ شخص نے پولیس کو درخواست دے دی۔ متاثرہ آدمی کو مسٹر ایکس کا نام دیا گیا ہے، ان کی درخواست پر تحقیقات شروع ہوئیں تو خاتون پولیس اہلکار نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
کیس کی سماعت کے بعد نارتھ ویلز پولیس کے ڈپٹی چیف کانسٹیبل رچرڈ ڈبیکی نے مسٹر ایکس سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کی ماتحت اہلکار نے ان کے ادارے کو شرمندہ کیا ہے۔معاشرہ پولیس اہلکاروں پر بھروسہ کرتا ہے، جس کے باعث ہمارے اکثر افسران بہت ہی شاندار طریقے سے کام کرتے ہیں تاہم ایک سابق خاتون اہلکار نے اس بھروسے کو توڑا اور پروفیشنلزم کو بالائے طاق رکھا جو بہت ہی افسوسناک ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -