پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں کوئی ’ایسی ویسی‘ عادت نہیں ہے۔انہوں نے اپنی فٹنس سے متعلق بتایا کہ وہ سبزیاں کھاتے ہیں اور بھاری غذا سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ چہل قدم کرنا ان کا روز کا معمول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 80 سال سے زائد عمر کے ہونے کے بعد بھی ان کا دل جوان ہے جبکہ وہ سیاسی سرگرمیوں اور اپنی زندگی میں بھی سرگرم ہیں۔ دیگر رہنماو¿ں کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ایسی ویسی عادت بھی ہو۔