سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل

سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل
سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، زرتاج گل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ،شہباز شریف کوکفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز انتظار کررہاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرناچاہئے، سیاست اور کرپشن کو الگ رکھنا چاہئے ، سیاست سب کاحق ہے ، اپوزیشن مجرموں کوریلیف دلاکر معاشرے میں کیا مثال قائم کرنا چاہتی ہے؟شہباز شریف کوکفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز انتظار کررہاہے ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر نہ ملنے پر سپیکر کودھمکیاں دی جارہی تھیں ، شاہد خاقان پروڈکشن آرڈر پر دھمکیاں دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہتے تھے ، مریم نواز نے درخواست دی کہ میں والد کی عیادت کیلئے باہر جاناچاہتی ہوں لیکن ایک مجرم عیادت کیلئے کیسے باہر جاسکتا ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے ۔

مزید : قومی