دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدر آمد کیس ، سپریم کورٹ نے بڑا قدم اٹھالیا

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدر آمد کیس ، سپریم کورٹ نے بڑا قدم اٹھالیا
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدر آمد کیس ، سپریم کورٹ نے بڑا قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدر آمد کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم عملدر آمد کیس کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس عمرعطاءبندیال،جسٹس فیصل عرب، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختربینچ کاحصہ ہوں گے۔ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بھی رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ سنایا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے فنڈ ریزنگ کیلئے عوامی مہم بھی شروع کی تھی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ڈیم فنڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 22 نومبر تک اس میں 11 ارب 38 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار 588 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی