ن لیگ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا مطالبہ نہیں کیاتھا ، سینیٹر جاوید عباسی کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ ن لیگ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کا مطالبہ نہیں کیاتھا ، سرکار ی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی ہدایت کی تھی ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کا مطالبہ نہیں کیاتھا ، سرکار ی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی ہدایت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات آلینے دیں تحریک انصاف والوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہونے دیا بلکہ اس کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔