”مریم نواز نے اپنی والدہ کی صحت پر اس بات کو ترجیح دی“ علی نواز اعوان کا حیران کن دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز سیاست کیلئے واپس آئی تھیں ، وہ کسی اور مقصد کیلئے توواپس نہیں آئیں تھیں،ان کی والدہ کی صحت خراب تھی لیکن ان کی جانب سے والدہ کی صحت پر سیاست کوترجیح دی گئی ۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اگر ہم نے غلط الزامات لگائے ہیں تو شہباز شریف لندن کی عدالت میں کیوں نہیں جاتے ؟انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنی آنیوالی نسلوں کے بارے میں سوچتاہے ، ہم نے امیر کو سبسڈی نہیں دینی بلکہ غریب کو سبسڈی دینی ہے۔
علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاست کیلئے واپس آئی تھیں ، وہ کسی اور مقصد کیلئے توواپس نہیں آئیں تھیں۔ ان کی والدہ کی صحت خراب تھی لیکن ان کی جانب سے والدہ کی صحت پر سیاست کوترجیح دی گئی ۔