”میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیاہواہے“،نواز شریف سے متعلق سوال پر شہلا رضا کا دلچسپ جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے میں کیا کہہ سکتی ہوں میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیاہواہے؟ڈاکٹر تو یاسمین راشد ہیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال والے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ حکومت کے پاس اب کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے ، مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہورہاہے اوراس کے حل کیلئے ان کے پا س کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کوعوام نے منتخب کرکے بھیجا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا ان کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کوجانے کی اجازت دی لیکن یہ وہی عمران خان تھے جوجانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے ۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے کیا کہہ سکتی ہوں میں نے تو عمرانیات میں ماسٹر کیاہواہے ، ڈاکٹر تو یاسمین راشد ہیں اور شوکت خانم کینسر ہسپتال والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کام نہیں تھا کہ کہتے نہیں جانے دیں گے بلکہ وہ یہ بات عدالتوں پر چھوڑتے ، شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کوجانے دیاگیا تو یہ بات تو حکومت میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں ، ہم تو نہیں کہہ رہے ۔