کوئی مہذب معاشرہ مجرموں کو معزز نہیں بناتا، سینیٹر ولید اقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ کوئی مہذب معاشرہ مجرموں کو معزز نہیں بناتا ، مریم نواز کے باہر جانے سے متعلق عدالت کی ہدایت کے مطابق وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی فیصلہ کرے گی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ مجرموں کو معزز نہیں بناتا ، مریم نواز کے باہر جانے سے متعلق عدالت کی ہدایت کے مطابق وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی فیصلہ کرے گی ، ہم اصولوں پر قانون سازی چاہتے ہیں۔
سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور کے لئے اور قانون ہے اور کمزور کیلئے اور قانون ہے تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کوباہر جانے کی اجازت نہیں دی بلکہ آپ نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے حوالے سے ای س ایل کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے ، میڈیا نے نواز شریف کا معاملہ بہت اچھالاہے ۔