”مریم نواز کوملک سے باہر نہیں جانے دینا“حکومتی کارکردگی سے متعلق طلال چودھری کا تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ عوام ٹماٹر اور مہنگائی کا جواب مانگ رہے ہیں جبکہ ان کی کارکردگی ہے کہ مریم نواز کوباہر نہیں جانے دینا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف نے میڈیا پر اتنی پابندیاں لگائیں کہ مریم نواز کے بڑے بڑے جلسوں کاٹکر تک نہیں چلنے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کنٹرولڈ ہوناچاہئے اور وہ تمام لوگ جو ان کونالائق اورسلیکٹڈ کہتے ہیں۔ان پر پابندی لگائی جائے ۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وہ موٹر وے جونوا ز شریف نے بنائی ہے ، اس کا افتتاح کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ، یہاں تو اسامہ بن لادن کے انٹرویو چلتے رہے ہیں اوراحسان اللہ احسان کا بھی انٹرویوچلاہے جو ہمارے بچوں کا قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ٹماٹر اور مہنگائی کا جواب مانگ رہے ہیں جبکہ ان کی کارکردگی ہے کہ مریم نواز کوباہر نہیں جانے دینا ۔