وفاقی وزیر شفقت محمود نے بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شہریت کے قانون سے بھارت کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کی باتیں درست ثابت ہوئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاستدان اپنے حلقے سے کٹ کر سیاست کا تصور نہیں کرسکتا ، اس وقت معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں۔ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہم کو معیشت کی بنیادوں کو درست کرنا پڑے گا اور اس کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں۔