نفیسہ شاہ نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیل پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کے ملک سے باہر جانے میں تحریک انصاف کا بھرپور حصہ ہے ،مریم نواز بھی نواز شریف کی عیادت کیلئے جاتی ہیں تویہ اچھی بات ہوگی ۔ مریم نواز کے ساتھ بھی یہ ہونیوالاہے ، وہ بھی باہرجائیں گی ، تحریک انصاف ڈبل گیم کرتی ہے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایل این جی کے بڑے مستفید ہونے والے اس وقت کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں ، رزاق داﺅد اور ان کے رشتہ داروں کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے بڑی بینیفشری ہے ۔ ان پر کوئی نیب کا کیس نہیں بنتااور نہ اس کی تفتیش ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت کے ساتھی ہیں وہ معصوم ہیں اور دوسروں کی انکوائری ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے ۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے ملک سے باہر جانے میں تحریک انصاف کا بھرپور حصہ ہے ،مریم نواز بھی نواز شریف کی عیادت کیلئے جاتی ہیں تویہ اچھی بات ہوگی ۔ مریم نواز کے ساتھ بھی یہ ہونیوالاہے ، وہ بھی باہرجائیں گی ، تحریک انصاف ڈبل گیم کرتی ہے۔ تحریک انصاف کے لئے فارن فنڈنگ کیس اہم ہے ، ان کے سوٹ کیس تیار ہیں۔