نیب اپنی کھلی آنکھ سے کس کودیکھ رہاہے ؟ ن لیگی رہنما نے چیئر مین نیب کے بیان کی تائیدکردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ چیئرمین نیب نے ٹھیک کہاہے کہ نیب ایک آنکھ سے دیکھ رہاہے اور نیب اس ایک آنکھ سے اپوزیشن کودیکھ رہاہے اور نیب کی حکومت کو دیکھنے والی دوسری آنکھ بند ہے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام طارق فضل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے چار جملے بولے جوحکومت کوبرداشت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قانونی ٹیم مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کودیکھے گی ۔ اس وقت 40فیصد لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔
طارق فضل کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب نے ٹھیک کہاہے کہ نیب ایک آنکھ سے دیکھ رہاہے اور نیب اس ایک آنکھ سے اپوزیشن کودیکھ رہاہے اور نیب کی حکومت کو دیکھنے والی دوسری آنکھ بند ہے ۔ نیب کوچاہئے کہ دوسری آنکھ کھولے اور حکومت کو بھی دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالم جبہ اور بی آر ٹی پر سٹے لیاہواہے ، یہ سٹے ہم نے تو نہیں لیا ہوا ، حکومت کوچاہئے کہ یہ سٹے اٹھائے اور تفتیش ہونے دے ۔