ملک کے ایک سے دوسرے کونے تک ، 11 سالہ بچے سے لے کر71 سالہ بزرگ خاتون سمیت متعدد لوگوں کا ریپ کرنے والے مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

ملک کے ایک سے دوسرے کونے تک ، 11 سالہ بچے سے لے کر71 سالہ بزرگ خاتون سمیت متعدد ...
ملک کے ایک سے دوسرے کونے تک ، 11 سالہ بچے سے لے کر71 سالہ بزرگ خاتون سمیت متعدد لوگوں کا ریپ کرنے والے مجرم کو سخت ترین سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی ایک عدالت نے ایک سیریل ریپسٹ کو 33 بار عمر قید کی سزا سنادی۔ مجرم نے 11 سال کے بچے سے لے کر 71 سالہ بوڑھی خاتون تک ، متعدد لوگوں کا ریپ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں پیدا ہونے والا جوزف مکین بچپن سے ہی جرم کی طرف راغب تھا، 14 سال کی عمر میں اسے پہلی بار معاشرے کیلئے نقصان دہ رویے کے باعث سزا سنائی گئی تھی، اس قانون کے تحت سزا پانے والا وہ پہلا کم عمر ترین مجرم تھا۔
جوانی کی عمر میں بھی جوزف مکین کے جرائم کا سلسلہ جاری رہا جو کئی سالوں تک جاری رہا، اسے رواں برس مئی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے 2 چودہ 14 سالہ لڑکیوں کو اغوا کیا تھا۔ بعد ازاں اس کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں تو اس کا دائرہ پھیلتا ہی چلا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اس نے 11 سالہ بچے سے لے کر 71 سالہ بزرگ خاتون تک ، جو بھی پھنسا اسی کا ریپ کیا۔ اس نے اپنے اس گھناﺅنے مقصد کیلئے پورے ملک کا سفر کیا ، اس نے لندن سے چیشائر تک بچوں اور کمزور لوگوں کا ریپ کیا، یعنی اس نے ملک کے ایک سے دوسرے کونے تک لوگوں کا ریپ کیا۔
عدالت میں اس پر 37 الزامات جن میں جنسی زیادتی، اغوا، لوگوں کو قید کرنے جیسے جرائم ثابت ہوئے اور اسے 33 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس سزا کے بعد اسے کم از کم 30 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑیں گے۔ جسٹس ایدیس نے مجرم کو سزا سناتے ہوئے کہا ’ یہ ایک ریپ، تشدد، اغوا اور اس قسم کے جرائم کی مہم تھی جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔‘
جج نے مجرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ جوزف مکین، تم ان لوگوں کیلئے بہت ہی خطرناک ہو جو تم سے کمزور ہیں،دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ تم ایک بزدل ، تشدد پسند اور پیڈوفائل ہو، تم اپنی ذات کی دنیا میں کھوئے ہوئے ہو اور تمہاری دنیا میں باقی سب لوگ صرف تمہارے مزے کیلئے ہیں۔‘