ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں اور آپ گھر میں بھی بہت سی باتوں کو نظر انداز کر رہے ہیں جو کہ شاہد اس وقت نامناسب ہی ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج کل آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور آپ کی ایک بڑی دلی خواہش بھی پوری ہونے جا رہی ہے کسی وقت بھی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول میں کشیدگی محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اب ان شاءاللہ سکون حاصل کر لیں گے غیبی انداز سے کوئی کام ہو رہا ہے جو اچانک آپ کے سامنے آئے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی نہ کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہوگا اور جو لوگ قانونی مسائل کا شکار ہیں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ دن آپ کے لئے اب اچھے جا رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج آپ کو اپنے معاملات میں بہتری کی خبر ملے گی اور ایک رکا ہوا کام بھی غیر متوقع انداز سے ہونے کی امید ہے۔ کسی بھی شخص سے بس پیسوں کا لین دین نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی لالچ میں آکر پراپرٹی یا اور کسی بڑی چیز کی خرید و فروخت کر رہے ہیں وہ انشاءاللہ تب ہی محفوظ ہوں گے جب اس معاملے کو فی الحال ترک کر دیں گے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے لیکن ابھی صبر سے کام لیں اور کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے ایک اہم خوشی کی خبر ہے۔ کوئی رُکا ہوا کام بھی ہونے کی اطلاع ملے گی اور جس شخص کی وجہ سے تنگ تھے۔ وہ خود بخود راستہ سے ہٹ سکتا ہے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ نے ابھی تک اپنے روزگار کے حوالے سے کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جو کہ لاپرواہی ہے۔ یہ وقت اچھا جا رہا ہے۔ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی ضرور کریں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کن افراد پر بھروسہ کر رہے ہیں دوبارہ، آپ نے شاہد ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اس طرح تو اپنا نقصان کر بیٹھیں گے۔ اچھے بُرے کی تمیز کریں اور اپنی اصلاح کی طرف بھی جائیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دماغ پر بڑا بوجھ محسوس کر رہے ہیں۔ آپ کوکسی بات نے بڑا پریشان کیا ہوا ہے۔ آپ اس وقت صرف اور صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں اسی سے مسئلے حل ہوں گے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بات سنبھالنے کی کوشش کریں۔ غصہ کرکے آپ مسئلے کو خراب کر سکتے ہیں۔ اس وقت حالات آپ کے لئے بالکل بھی بہتر نہیں ہے۔ کثرتِ سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔