لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، سردی بڑھ گئی 

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری، سردی بڑھ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد،لاہور(این این آئی،لیڈی رپورٹر)ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض علاقوں اور سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی، کراچی میں صبح کے اوقات میں دْھند رہی اور حدِ نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ گئی، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں صبح کے وقت دھند رہی اور آج رات بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جب کہ دھند کے باعث راولپنڈی موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا،  بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھاہار، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال، اور جھنگ میں بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، پشاور، مردان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، تاہم نصیرآباد اور خضدار میں بارش کی توقع ہے۔میدانی علاقوں میں ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے اور پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوگی، پنجاب اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سردی اپنے جوبن پر ہوگی۔   ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑ کے علاقوں میں ہلکی بارش  جبکہ دھرم پورہ کے علاقوں میں تیز بارش۔ ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ایمپریس روڈ، منٹگمری روڈ پر بھی رم جھم جس کے بعد د رجہ حرارت گرنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کہ مطا بق سموگ اور فوگ سے چھٹکارے میں مدد ملے۔اور آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش کا امکان ہے موسمیات کے مطابق جمعرات کودرجہ حرارت مزید کم ہونے کے ساتھ شہر میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 
 بارش

مزید :

صفحہ اول -