کراچی کے پوش علاقے میں پولیس مقابلہ، تحریک انصاف کی رہنماءکے ڈرائیور کی موت کیسے ہوئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی کے پوش علاقے میں پولیس مقابلہ، تحریک انصاف کی رہنماءکے ڈرائیور کی موت ...
کراچی کے پوش علاقے میں پولیس مقابلہ، تحریک انصاف کی رہنماءکے ڈرائیور کی موت کیسے ہوئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس فیز4میں گزشتہ دنوں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کی مقامی رہنما لیلی پروین کے ڈرائیور محمد عباس کا پوسٹمارٹم ہوگیا، پوسٹمارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں جناح ہسپتال کیاگیا،پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عباس کی موت دل،جگر اوربڑی نالیوں پرزور دار دھکا لگنے سے ہوئی جبکہ موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامنیشن رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی رہنما نے جناح ہسپتال کے مردہ خانے کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عباس کے جسم پے تشدد کے نشانات موجود ہیں، ا س کی پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، پولیس نے اسے مارا اور تڑپنے کے لیے چھوڑ دیا،پولیس نے اسےفوری طبی امداد بھی نہیں دی، دریں اثناپوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد عباس کی لاش ایدھی سردخانے منتقل کی گئی، ایدھی سردخانے کے سامنے مین روڈ پر لیلی پروین اور عباس کے اہلخانہ اور رشتے داروں نے احتجاج کیا،روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف نعرے لگائے ،جس کے باعث کچھ دیر کے لئے ٹریفک بھی جام ہوگیا، سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانہ میں نماز جنازہ کے بعد لاش آبائی گاﺅں رحیم یارخان روانہ کردی جائے گی۔