توشہ خانہ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے اعتراضات دائر کردیئے

توشہ خانہ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے ...
توشہ خانہ ریفرنس ، نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے اعتراضات دائر کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے اعتراضات دائر کردیئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مری اور چھانگلہ گلی کے گھروں کی ضبطگی کیخلاف اعتراضات دائر کئے گئے،درخواست میں کہاگیاہے کہ مری اور چھانگلہ گلی کا گھر کلثوم نواز کی ملکیت تھا،ضبط نہیں ہو سکتا ،مری اورچھانگلہ گلی گھر عدالتی احکامات پر ورثا کے نام منتقل ہو گئے،مری اورچھانگلہ گلی گھر منجمد کرنے کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں ۔

مریم نواز کی درخواست پر 16 دسمبر تک نیب سے جواب طلب کرلیا،احتساب عدالت نے مریم نوازکی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کردیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -