ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سینئر صحافی زاہد عباسی گرفتار
باغ (سید وجی الحسن) باغ میں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر صحافی کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ڈی سی اور ڈی ایس پی نے ویڈیو بنانے والے صحافیوں کو گالیاں بھی دیں جس پٌر آزادکشمیر میں صحافی سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غریب کے حقوق کی بات کرنے پر سئنیر صحافی زاہد عباسی کو حولات بند کر دیا گیا اور ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیاگیا۔ صحافیوں کا کہناتھاکہ انتظامیہ اپنی کارگردگی بے نقاب ہوتا دیکھ کر سٹپٹا گئی اور صحافیوں سے بدتمیزی پر اتر آئی ،باغ کی تمام صافتی یونینزکی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے۔

