مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے قومی بچت سکیمز کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے۔
بچت سکیموں میں شرح منافع کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا۔ بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا۔ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردیا گیا، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد کردیا گیا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.37 فیصد سے 10.98 فیصد کردیا گیا۔
واضح رہےکہ شرح منافع کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔