انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صبح صبح ہی مہنگا ہو گیا 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صبح صبح ہی مہنگا ہو گیا 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر صبح صبح ہی مہنگا ہو گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آغاز پر مندی کا رجحان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 39 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ، گزشتہ روز  ڈالر 178.15 روپے تک ٹریڈ کر تا رہا تاہم کاروبار کے اختتام کےوقت یہ کم ہو کر 177.61 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی مندی چھا گئی ہے ، شیئرز کی خریدو فروخت شروع ہوئی تو 100 انڈیکس 43 ہزار 518 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد 198 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 43 ہزار 320 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -