ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی  گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا گیا

ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی  گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا ...
ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی  گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا گیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا ، عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے  19 ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ملز کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ  گیس سے پیدا ہونے والی بجلی فروخت نہیں کی جاتی  بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے ، وفاق نے گیس سےبجلی پیدا کرنے والی انڈسٹری کے یونٹ میں اضافہ کر دیا ہے ۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، اوگرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -