پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کر لیں 

پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیلئے رینجرز کی ...
پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کر لیں 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن ) پی پی 206 خانیوال کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے  رینجرز کی خدمات حاصل ک رلیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق پاک رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشنوں کے باہر امن و امان بر قرار رکھیں گے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاک رینجرز کے دستے پولنگ کے دن حلقہ میں گشت کریں گے ، پاک رینجرز کے جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جو  15 ت  17 دسمبر  استعمال کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ پی پی 206 خانیوال میں 6 دسمبر کو ضمنی الیکشن منعقد کیا جا رہا ہے ،  یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے   نشاط احمد خان کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ اسی ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران  خانیوال کے علاقہ لاہور موڑ پر  پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں کونسلر شاہد رفیق زخمی ہو گئے تھے ، شاہد رفیق کو پانچ گولیاں لگیں تھیں  ۔ 

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -پنجاب -