چوری کی واردات کا ڈراپ سین،ملزم نے جرم چھپانے کے لیے دفتر کو آگ لگادی، سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راوی روڈ کے علاقہ میں کیمیکل فیکٹری کے دفتر میں آگ لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ایس پی سٹی رضوان طارق کے مطابق چوری کی واردات کر کے آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔چند روز قبل فاروق نامی شہری کے دفتر کو آگ لگ گئی جس سے دفتر میں موجود سامان جل کر خاکستر کر ہوگیا۔تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔ملزم نے دفتر سے چوری کی اور آگ لگا دی۔ملزم جاوید عرف ملک نے دفتر سے چھ لاکھ کے قریب نقد رقم دو لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈ اور چھ لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کاغذات چوری کر لیے۔ملزم نے جاتے ہوئے دفتر کو آگ لگا دی تاکہ نشان مٹ جائے۔ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم پرائز بانڈ اور دیگر کاغذات سمیت دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ملزم جتنا بھی شاتر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ایس پی سٹی نے ورادات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او راوی روڈ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
پولیس تفتیش ٹھیک کرے تو کوئی بھی جرم ایسا نہیں جو ٹریس نہ ہو۔راوی روڈ کے علاقہ میں 14 لاکھ مالیت کی نقدی۔پرائز بانڈ اور دیگر اشیاء چوری کرکے دفتر کو آگ لگانے کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج سے پکڑا گیا۔ملزم نے چوری کے واقعہ کو اتفاقی حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔@Lahore pic.twitter.com/vPDEcF5L4S
— Crime World (@CrimeWorld5) December 10, 2021