آصف زرداری اور بلاول کے بارے میں نازیبا بیان، طلال چوہدری کی وضاحت آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں دیے گئے نازیبا بیان کی وضاحت جاری کردی۔
اپنے وضاحتی بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں اپنے بیان پر افسوس ہے، انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن ان کا یہ بیان شریف خاندان کے بارے میں کہے گئے نازیبا جملوں کا رد عمل تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے بیان کے پیچھے نہ چھپے اور یہ بتائے کہ ووٹرز میں پیسے کیوں بانٹے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران طلال چوہدری نے سابق صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے بارے میں انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا تھا۔