بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو جرمانہ کردیا گیا

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو جرمانہ کردیا گیا
بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو جرمانہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلز پارٹی  (پی پی ) بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پی پی  کے کئی رہنماؤں کو جرمانے کردیے۔

پیپلز پارٹی نے 30 نومبر کو پشاور میں یومِ تاسیس منایا اور ایک جلسہ منعقد کیا تھا جس میں اہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس جلسے کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، خورشید شاہ ، سعید غنی، نثار کھوڑو اور قادر پٹیل کو 50، 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ  پی پی کی خاتون رہنما نگہت اورکزئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں نا اہلی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -