پولیس نے زینب الرٹ ایپلیکشن کی مدد سے ذہنی معذور بچی کو ڈھونڈ نکالا

پولیس نے زینب الرٹ ایپلیکشن کی مدد سے ذہنی معذور بچی کو ڈھونڈ نکالا
پولیس نے زینب الرٹ ایپلیکشن کی مدد سے ذہنی معذور بچی کو ڈھونڈ نکالا

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کی گمشدہ 6سالہ ذہنی معذور بچی زینب کو قصور پولیس نے زینب الرٹ سے ڈھونڈ لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قصور کے علاقہ الہ آباد کی معصوم 6سالہ زینب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہ گلی میں کھیلتے ہوئے  صبح سے لاپتہ تھی،جس پر  والدین نے پولیس کو اطلاع کی۔ڈی پی او قصور نے اطلاع ملتے ہی نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور زینب کی تلاشِ شروع  کرنے کا حکم دیا۔اے ایس آئی محمد اشرف نے چھٹی پر ہونے کے باوجود زینب الرٹ پر اپڈیٹ ملنے پر  بچی کو تلاش کیا اور پولیس اسٹیشن لے آیا۔گمشدہ زینب کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان  نے اے ایس آئی محمد اشرف کے زمہ دارنہ عمل پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -قصور -