اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا

اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا
 اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کردیا گیا۔اعظم سواتی کا فارم ہاؤس کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے سیل کیا ہے۔

 سی ڈی اے حکام کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کا فارم ہاؤس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔سی ڈی اے نے گزشتہ ماہ اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھجوایا تھا، جس میں بتایا گیا کہ فارم ہاؤس میں 2 بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور گارڈز روم غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -