ہمارے خلاف کیسز جھوٹے ،اگر ختم ہو رہے ہیں تو یہ انصاف کے مطابق ہے،رانا ثنا اللہ 

ہمارے خلاف کیسز جھوٹے ،اگر ختم ہو رہے ہیں تو یہ انصاف کے مطابق ہے،رانا ثنا ...
ہمارے خلاف کیسز جھوٹے ،اگر ختم ہو رہے ہیں تو یہ انصاف کے مطابق ہے،رانا ثنا اللہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنے، انتقام کا نشانہ بنایا گیا،اگر ہمارے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو یہ انصاف کے مطابق ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا،سابق وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی آڈیو سامنے آئی،اگر ان کے پاس اقتدار ہو تو سب ٹھیک ، ورنہ سب غلط ہے،ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنے، انتقام کا نشانہ بنایا گیا،اگر ہمارے کیسز ختم ہو رہے ہیں تو یہ انصاف کے مطابق ہے،ڈیلی میل کی خبر پر عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے ،پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پارٹی نے درخواست کی آئندہ الیکشن کی مہم نواز شریف چلائیں،میاں نوازشریف نے ہماری درخواست کو منظور کرلیا ہے،عمران خان اسمبلیاں توڑیں ،ان کاکہناتھا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،فوج میں جو پالیسی پہلے تھی وہ بھی ادارے کی پالیسی تھی،سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ ادارے کا ہے،ہمیں امید ہے فوج سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلے پر عمل پیرا رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ غیرمشروط مذاکرات کیلئے پی ڈی ایم تیار ہے،صدر مملکت عارف علوی مذاکرات کیلئے کردار ادا کررہے ہیں،پرویزخٹک، اسد قیصر، فوادچودھری، قریشی نے اس سے قبل مذاکرات کی کوشش کی،عمران خان نے ان افراد کی باتیں نہیں مانی،اگر بات کرنی ہے تو سب سے پہلے معیشت پر بات ہونی چاہئے،الیکشن 2 مہینے آگے یا پیچھے ہوں، ہم مکمل مقابلہ کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -