برٹش ایئرویز کی پرواز میں خاتون مسافر کے کھانے سے مصنوعی دانت نکل آیا

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برٹش ایئرویز کی پرواز میں ایک خاتون مسافر کے کھانے میں سے مصنوعی دانت نکل آیا۔ غدا الحوث لندن سے دبئی جانے والی پرواز میں محو سفر تھیں۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کھانے اور مصنوعی دانت کی تصویر بھی شیئر کی۔خاتون نے ٹوئٹ میں ایئرلائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک آپ سے اپنے کھانے میں سے برآمد ہونے والے اس مصنوعی دانت کے متعلق وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے منہ میں میرے اپنے تمام اصلی دانت لگے ہوئے ہیں تو یہ میرا نہیں ہوسکتا۔
@British_Airways still waiting to hear from you regarding this dental implant we found in our food on flight BA107 from London to Dubai on Oct. 25 (we have all our teeth: it's not ours). This is appalling. I also can't get through to anyone from your call center. pic.twitter.com/Iwqd3mOylt
— Ghada (@ghadaelhoss) December 4, 2022
برٹش ایئرویز نے خاتون مسافر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، کیا آپ نے کسٹمر ریلیشنز ٹیم کو فضائی عملے کے متعلق تفصیلات فراہم کی تھیں؟ آپ ہمیں براہ راست میسج کرکے اپنی تمام ذاتی تفصیلات فراہم کیجیے۔
ایئرلائن نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ اس معاملے پر براہ راست خاتون مسافر سے رابطے میں ہیں اور ان سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ تفصیلات بھی لے چکے ہیں تاکہ متعلقہ حکام واقعے کی تفتیش کرسکیں۔