جاپان: پولیس کو 9 دن میں 2060 فون کالز کرنے والا گرفتار

جاپان: پولیس کو 9 دن میں 2060 فون کالز کرنے والا گرفتار
جاپان: پولیس کو 9 دن میں 2060 فون کالز کرنے والا گرفتار

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان میں پولیس کو 9 روز کے دوران دو ہزار 60 بار فون کالز کرنے پر معمر شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اتنی زیادہ کالز کرنے کا مقصد وہاں موجودسٹاف پر ٹیکس چور اور نالائق ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرنا تھا۔ 

جاپان کے علاقے سیٹما پریفیکچر کے مذکورہ بالا شخص جس کی عمر 67 سال بتائی جاتی ہے۔ اس نے اس سال 30 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران پریفیکچورل پولیس ہیڈکوارٹرز کو مجموعی طور پر 2060 بار کالز کیں تاکہ ان پر اپنے غصے کا اظہار کر سکے اور ان سے کہا جائے کہ تم سب ملازمت سے برطرف کئے جانے کے قابل ہو۔ 

9 دنوں کے دوران اگر ان کالز کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں تو یہ ہر 6 منٹ میں اوسطاً ایک کال بنتے ہیں اور ان کا کل ٹاک ٹائم لگ بھگ 27 گھنٹے بنتے ہیں۔ 

بالآخرپولیس نے تنگ آکر اس شخص کے گھر چھاپہ مارکر اسے پولیس کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اس نے ان الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا تھا کہ پولیس چند روز میں میرے پاس آئے گی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرنا چاہتا، لیکن یہ معلوم نہیں چلا کہ اس نے کس وجہ سے اتنے مختصر عرصے میں اتنے زیادہ کالز کئے۔

مزید :

بین الاقوامی -