انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے پاکستانی سپنر ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کر دی

انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے پاکستانی سپنر ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کر دی
انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے پاکستانی سپنر ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد کی شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے ، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران بین ڈکٹ نے کہا کہ پہلی اننگز میں ابرار احمد نے بہت ہی اچھی بولنگ کی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 24 سالہ سپنر  نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں،  جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے روز ہی 281 رنز پر آؤٹ ہو گئی ، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین ڈکٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ پنڈی ٹیسٹ سے بہت مختلف ہے، ہم جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی پر فوکس کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -