سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹر جاری 

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹر ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹر جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیاگیا ،نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت پیر کو ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئندہ ہفتے5 بنچ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے ، بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہو گا،بنچ 2 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

بنچ 3 میں جسٹس طارق مسعود، جسٹس امین الدین اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا،بنچ 4 میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں،بنچ 5 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -