منشیات کیس، رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

منشیات کیس، رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور
منشیات کیس، رانا ثنا اللہ کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی، عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر 2 بجے دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد نہیں ہیں ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیاگیا،فوادچودھری کے میڈیا پر بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رانا ثنااللہ کو بری کرنے کا حکم دے ۔
انسداد منشیات عدالت لاہورنے رانا ثنااللہ کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی گئی،عدالت نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر 2 بجے دلائل طلب کرلئے۔