فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری، بولنگ پریکٹس شروع کردی

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری، بولنگ پریکٹس شروع کردی
فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری، بولنگ پریکٹس شروع کردی

  

 ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر نسیم شاہ کی انجری میں بہتری آنے لگی ہے، انہوں نے آج میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا  ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کےمطابق نسیم شاہ ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ملتان ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری میں اب بہتری آرہی ہے اور انہوں نے بولنگ پریکٹس بھی شروع کردی ہے، امکان ہے نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں۔

مزید :

کھیل -