احتساب عدالت لاہور، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک ...
احتساب عدالت لاہور، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک ملتوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس میں وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہاکہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز مصروف ہیں، جج احتساب عدالت نے کہاکہ گواہ آئے ہیں تو جرح ہونے دیں،سینئر وکیل کی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کی جاتی ہے، عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت7 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -