اغوا برائے تاوان کا کیس، پی ٹی آئی رہنما کو سزا سنادی گئی

اغوا برائے تاوان کا کیس، پی ٹی آئی رہنما کو سزا سنادی گئی
اغوا برائے تاوان کا کیس، پی ٹی آئی رہنما کو سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کو اغوا برائے تاوان کا کیس ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنادی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی بہاولپور کے رہنما علی گوہر پر شہری کو  تاوان کیلئے اغوا کرنے کا الزام تھا۔  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابر نے  پی ٹی آئی رہنما کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ مقدے میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جب کہ چھ نامزد ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ کیس کا فیصلہ آتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔